ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میگھالیہ اسمبلی انتخابات کے لیے داخل ہوئے 107امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی

میگھالیہ اسمبلی انتخابات کے لیے داخل ہوئے 107امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی

Tue, 06 Feb 2018 21:00:09    S.O. News Service

شیلونگ ،06؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)میگھالیہ کانگریس صدر سمیت کل 107امیدواروں نے 27فروری کوہونے والے ریاستی انتخابات کے لیے آج اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے۔چیف الیکشن آفیسر(سی ای او)ایف آرکھرکوگور نے بتایاہے کہ کانگریس ریاستی صدر سی لنگدوہ،ہلس اسٹیٹ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(ایچ ایس ڈی پی ڈی )اسپیکراے بسیاموٹ اور گارو نیشنل کونسل(جی این سی)اسپیکر کلپنا ڈی سنگما نے آج اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے۔نامزدگی داخل کرنے والے دیگر اہم امیدواروں میں میگھالیہ کابینہ وزیر ڈی ڈاگو اور ڈی سی مارک شامل ہیں جنہوں نے بالترتیب رانکور اور ولیمنگر اسمبلی سیٹ سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔اس کے ساتھ ہی سابق کابینہ وزراء سی یمبون، ایس دھر اور آر لنگدوہ این پی پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں اور انہوں نے بالترتیب رلیانگ، نارتیانگ اور ماوکروات سیٹ سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے۔


Share: